3 فروری 2012 - 20:30

روسي وزارت خارجہ نے ايران اور شام کے خلاف امريکا کے ساتھ روس کے خفيہ اتفاق رائے کي افواہ کي ترديد کي ہے -

ابنا: ايتار تاس کے مطابق روسي وزارت خارجہ نے ايک بيان جاري کرکے اعلان کيا ہے کہ ايران اور شام کے مسئلے ميں امريکا کے ساتھ کوئي سودا نہيں ہوا ہے اور نہ آئندہ ہوگا-

روسي وزارت خارجہ نے بعض ذرائع ابلاغ کي اس رپورٹ کو بے بنياد اور غلط افواہ سے تعبير کيا ہے کہ ايران اور شام کے معاملے ميں روس اور امريکا کے درميان خفيہ طور پر اتفاق رائے ہوگيا ہے -

اقوام متحدہ ميں روس کے نمائندے ويتالي چورکين نے بھي رشا ٹوڈ ے کے ساتھ ايک گفتگو ميں ايران کے خلاف اسرائيل اور امريکا کے جنگي سناريو کو انتہائي خطرناک قرار ديا اور کہا کہ روس ايران کے خلاف ہر قسم کے جنگي اقدام کا مخالف ہے -.......

/169